کسی بھی ٹیم کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے، شاہد آفریدی

ورڈ کپ کا جو موجودہ فارمیٹ ہے اس میں آنے والی کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے، سابق سٹارآل راؤنڈر کی بنگلہ دیش کو جیت پر مبارکباد

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 17 جون 2019 23:12

کسی بھی ٹیم کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے، شاہد آفریدی
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جون2019) سابق سٹارآل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نیویس انڈیز کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت پر بنگلہ دیش کو مبارکباد دی ہے۔ سٹار آلراؤنڈر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے، خاص طور پر ورڈ کپ کا جو موجودہ فارمیٹ ہے اس میں آنے والی کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں آنے والی ہر ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی اہل ہے اور ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔

 
خیال رہے کہ آج ورلڈ کپ 2019ءمیں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دیکر بڑا ا پ سیٹ کردیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 322رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا، سومیا سرکار ویسٹ انڈین بولر رسل کی گیند پر کرس گیل کو کیچ تھما بیٹھے اور 29 کے انفرادی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال کا ساتھ دینے کے لئے مایہ ناز آل راﺅنڈر شکیب الحسن آئے اور دونوں اپنی ٹیم کا سکور121رنز تک لے گئے جس کے بعد تمیم اقبال48رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ، مشفیق الرحیم بھی محض ایک رن بنا کر تھامس کے ہاتھوں پوویلین لوٹے، ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم گیل بغیر کوئی رن بنائے پوویلن لوٹ گئے ،لوئس اور شائی ہوپ نے دوسری وکٹ کے لیے 116رنز جوڑے اور اس دوران دونوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جس کے بعد لوئیس 70رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار بنے ،نکولس پوران 25رنز بناکر شکیب کی دوسری وکٹ بنے ،ہوپ اور ہیٹمائر نے چوتھی وکٹ کیلئے85رنز جوڑے جس کے بعد ہیٹمائر50رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، دو گیندوں بعد آندرے رسل بھی کوئی رن سکور کیے بغیر پوویلین لوٹ گئے ۔

کپتان جیسن ہولڈر کی اننگز33رنز تک محدود رہی،شائی ہوپ 96رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر چھکا لگانے کی کوشش میں آﺅٹ ہوئے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بناسکی۔دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اب تک صرف ایک ہی کامیابی حاصل کر سکی ہیں اور انہیں اپنے 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حیرت انگیز طور پر دونوں ہی ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں