شاہ عبدالطیف بھٹائی ایس ایس بی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز

بدھ 19 جون 2019 14:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) شاہ عبدالطیف بھٹائی ایس ایس بی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی پر آغاز کردیا گیا کورٹ کی تزئن و آرائش کے حوالے سے کاموں کے آغاز کے ساتھ شائقین کے بیٹھنے کے لئے پویلین کی صفائی وستھرائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اعجاز احمد نے آرگنازئنگ سیکریٹری محمد حسین اور محمد عارف ایڈوکیٹ کے ہمراہ واحد اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرکے کورٹ کا جائرہ اور تیاریوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تحت واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں سندھ اور بلوچستان کے معروف شوٹنگ بال پلیئر جلو گر ہوںگے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی ایس ایس بی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ شہر کراچی میں شوٹنگ بال کا ایک بڑا ایونٹ ثابت ہوگا، انہوںنے سندھ اسپورٹس بورڈ خصوصاً سیکریٹری کھیل و نوجوانان امور حکومت سندھ اختر حسین بگٹی کا صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے مشہور صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے نام سے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں