تیسرا کمشنر کراچی ایس ایس بی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دو اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے

جمعرات 20 جون 2019 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری تیسرا کمشنر کراچی ایس ایس بی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دو اہم میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ پہلے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 44 کے مقابلے میں 53 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے دی۔

فاتح کلب کی جانب سے احمد علی خان 20، وجیہہ عباسی 16، اسد امام 10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اشرف یحییٰ 20، عبید حفیظ 11 اور حسن علی 10 پوائنٹس کرکے نمایاں رہے۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں ممبا اسکواڈ نے مد مقابل عثمان کلب کو 38 کے مقابلے میں 52 باسکٹ پوائنٹس سے مات دی۔ فاتح کلب کی جانب سے محمد آصف 21، محمد سمیر 14 اور محمد رضا نے 10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد معید 12، فیضان یوسف 10، حارث خان 8 پوائنٹس اسکور کر کے نمایاں کھلاڑی رہے۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سید مصنف شاہ، جمیل شیخ، محمد اشرف، طارق حسین، زاہد ملک، ممتاز احمد نے انجام دیئے۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر عبد الناصر، محمد یعقوب اورد یگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں