کمشنر کراچی ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ دفاعی چیمپیئن باونس کلب نے جیت لیا

منگل 25 جون 2019 17:54

کمشنر کراچی ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ دفاعی چیمپیئن باونس کلب نے جیت لیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) کے بی بی ایس کے زیراہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والا تیسرا کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کا آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر فیصلہ ہو گیا۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق فائنل دفاعی چیمپیئن باونس کلب نے اومیگا باسکٹ بال کلب کودلچسپ مقابلے کے بعد 59-49 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا، فائنل کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی افتخار شلوانی تھے مہمان خصوصی افتخار شلوانی نے کھلاڑیوں، ٹیکنیکل آفیشلز اور دیگر میں ٹرافیاں نقد انعامات اور دیگر تحائف تقسیم کئے۔

اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان پی ایس ڈبلیو اے کی صدر شاہدہ پروین کیانی پی ٹی ایف کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ایس او اے کے نائب صدر انجینئر سید محفوط الحق انٹرنیشنل عبدالناصر و دیگر موجود تھے، فائنل میں باونس کلب کی جانب سے محمد مبشر نی25 ضیاء احمد نے 20 اور سیف اللہ نوشیروانی نی10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ اومیگا کلب کی جانب سے انس اظہر نے 15 نعیم ظہیر نے 14 اور عثمان خالد نے 12 پوائنٹس اسکو کئے، جمیل شیخ، محمد جاوید خان، عامر غیاث نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے جبکہ عامر شریف، راج کمار اور نعیم احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے اور یش کمار نے اسکورر فرائض انجام دیئے، ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی باونس کلب کے محمد مبشر اور اومیگا کلب کے کھلاڑی عثمان خالد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ رواں ماہ میں وائے ایم سی اے گراونڈ پر باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر نو کا آغاز ہو جائے گا، اس سلسلے میں انٹرنیشنل کھلاڑی عبدالناصر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پر نو تعمیر باسکٹ بال کورٹ کی باونس کلب کو حوالگی کے لئے وعدہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں کے ایم سی سے بات کریں گے۔

کمشنر کراچی نے اعلان کیا کہ اس سال یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار اسپورٹس فیسٹیول بھی آرگنائز کیا جائے گا۔ انہوں نے سندھ کے محکمہ کھیل خصوصاً سیکریٹری اسپورٹس اختر حسین بگٹی کا کھیلوں کی سر پرستی کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بلدیہ جنوبی کو ہدایت دے رہے ہیں کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ٹینس کورٹ اور گولز باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کے لئے اقدامات کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کمشنر کراچی ٹورنامنٹ ہر سال منعقد ہو گا، تقریب سے کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کمشنر کراچی کا کھیلوں کی سرپرستی کرنے پر اظہار تشکر کیاغلام محمد خان نے سیکرٹری سپورٹس اختر حسین بگٹی الیکٹرک اور پرنٹ میڈیا کے افراد کمشنر کراچی سیکرٹریٹ، وائیٹل چائے کمپنی، روح افرا، ایکتیویڈ فوڈ، بلدیہ جنوبی ضلع جنوبی پولیس خصوصاً ایس ایچ او آرام باغ فقیر حسین ایس ایچ او پریڈی لیاقت حیات ایس او ٹریفک ریاض حسین گوندل سے اظہار تشکر کیا تقریب میں سجاس کے صدر طارق اسلم، نصر اقبال، زین العابدین، محمد یعقوب، سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق پاکستان یوگا سپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ، سلیم خمیسانی نیشنل شوٹنگ بال پلیئر وسیم عباس،اعجاز احمد عبدالروف بٹ ، غلام عباس جمال اور کھیلوں کے شعبہ کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں