لنڈی کو تل،پہلا ڈسٹرکٹ خیبر فٹ بال چیمپین شپ 2019 کاباقاعدہ افتتاح

بدھ 26 جون 2019 19:53

لنڈی کو تل،پہلا ڈسٹرکٹ خیبر فٹ بال چیمپین شپ 2019 کاباقاعدہ افتتاح
لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) پہلا ڈسٹرکٹ خیبر فٹ بال چیمپین شپ 2019 کاباقاعدہ افتتاح پی کے 105 کے امیدوارالحاج شفیق آفریدی اور سپانسرسینئر کسٹم کلیئرنس ایجنٹ طورخم حاجی ولی خان شنواری نے کیا ، ٹورنامنٹ میںتین تحصیلوں سے کل 38 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، قبائلی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انہیں صرف سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ،یہاں کے کھیلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے ۔

نجیب شنواری حمزہ بابا سپورٹس گرائونڈ پر آل خیبر فٹ بال چیمپین شپ 2019 کا آغاز کر دیا گیا اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی پی کی105کے امیدوارالحاج شفیق آفریدی ،سپانسر سینئر کسٹم ایجنٹ طورخم ولی خان شینواری،دیگر مہمانان میں خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع خیبر کے صدر نجیب شینواری ودیگر موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈ سٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع خیبر کے صدر نجیب شینواری نے کہاکہ فٹبال چمپئین شپ ضلع خیبر کی سطح پر پہلامنفرد ٹورنامنٹ ہے جس میں کل 38 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جن میں24 ٹیمیں لنڈی کوتل ، 12 ٹیمیں جمرود جبکہ 2 ٹیمیں باڑہ سے حصہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس چیمپین شپ سے ضلع خیبر کی نئی ٹیلنٹ سامنے آئے گی او رساتھ ہی نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بھی روکنا ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں فٹبال ،کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں یہاں کے نوجوانوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں فٹبال کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے لیکن افسوس کہ گرائونڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے لنڈی کوتل میں سپورٹس کمپلکس کی تعمیر کا وعدہ پورا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں