نیبر ہڈ اور بائونس کلب کی ٹیمیں شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کل آمنے سامنے ہونگی

جمعہ 19 جولائی 2019 16:14

نیبر ہڈ اور بائونس کلب کی ٹیمیں شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کل آمنے سامنے ہونگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) نیبر ہڈ اور بائونس کلب کی ٹیموں کے درمیان شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل ہفتہ کو انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلا جائیگا۔ قبل ازیں کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب اور بائونس کلب نے کامیابی حاصل کی۔ کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی باسکٹ بال کلب کو 50 کے مقابلے میں 65 باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

فاتح کلب کی جانب سے عبداللہ خان27، سیمی گیلانی 20 اور علی احمد 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے وجیہ عباسی 20، جازیب عباسی 18، اسد امام نی8 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میچ میں بائونس باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب کو 36کے مقابلے میں 48 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فاتح کلب کی جانب سے ضیاء احمد 19، محسن علی 10 اور عثمان شبیر نے 9 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر 16، سید بختیار8 اور اُسامہ نی8 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔

کھیلے گئے۔ دونوں سیمی فائنل میں ریفریز کے فرائض طارق حسین، سید مصنف شاہ، جمیل شیخ، غلام محمد جونیئر، نذاکت خان، ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز عامر شریف، راج کمار لکوانی، زاہد ملک اور نعیم شیخ تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں