14ویں ویسٹ اشیاء بیس بال کپ کے لئے پاکستان اور سری لنکا فائنل میں (کل) ٹکرائیں گی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کرورلڈ کپ میں کرکٹ کا بدلہ لے لیا

جمعہ 19 جولائی 2019 18:49

14ویں ویسٹ اشیاء بیس بال کپ کے لئے پاکستان اور سری لنکا فائنل میں (کل) ٹکرائیں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ سریلنکا 2019 کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 11 رنز سے پچھاڑ کر ورلڈ کپ کرکٹ میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال شیخ مظہر احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سریلنکا جاپان فرینڈشپ گرائونڈن ہوماگاما کولمبو میں جاری ٹورنامینٹ کے چوتھے دن گرین شرٹس کی 13-2 رنز سے شاندار کامیابی اور فائنل میں رسائی پر ملک بھر میں شائیقین بیس بال، اسپورٹس حلقوں اور عوام میں خوشی کی لہر اٹھ گئی۔

فاٹا،پشاور، مردان، اسلام آباد، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، نہاولپور،حیدرآباد، جامشورو اورکراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پاکستان کی انڈیا کے خلاف کامیابی پر جشن کا سماں بندھ گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید، صدر سید فخر علی شاہ، سیکریٹری جنرل شیخ مظہر احمد، لیڈی ممبر عائشہ ارم، آرمی کے سیکریٹری اسپورٹس کرنل صدف، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور کھیلوں اور فزیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال و دیگر کی جانب سے ٹیم مینیجمینٹ و کوچز و کھلاڑیوں کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخنکے مطابق پاکستان نے سیمی فائنل میں انڈیا کے خلاف پہلی اننگز میں 2 رنز کی برتری حاصل کرکے دبوچ کر نفسیاتی برتری حاصل کرلی تھی۔بعد ازاں پاکستان نے 6 اننگز میں مزید 11 رنز بنا کر 13 رنز کی سبقت حاصل کرکے کامیابی کے لیئے راہ ہموار کرلی۔ ساتویں اننگ میں انڈیا نے مزاحمت کرتے ہوئے 2 رنز بنا لیئے اور یوں سات اننگز میں واضح فیصلہ کن برتری حاصل کرلینے پر پاکستان 13-2 رنز سے فتحیاب قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سین نفضل الرحمن نے 3، فقیر حسین، محمد عبداللہ اور ارسلان جمشید نے 2-2ن جبکہ عبیداللہ، زاکر آفریدی، اسد علی اور سمیر زوار نے 1-1 رن اسکور کیا۔میچ کے بعد ٹیم کے آفیشلز و کھلاڑیوں نے ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی قیادت میں قومی پرچم لہرا کر کامیابی کا جشن منایا۔ کھلاڑیوں نے رقص کیا اور سید فخر علی شاہ کو کندھوں پر اٹھا کر نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس موقع پرٹیم مینیجر محمد محسن خان، اسسٹنٹ مینیجر پرویز شیخ، ہیڈ کوچ مصدق حنیف، کوچز سید بابر شیرازی، باسط مرتضیٰ،ٹرینر شا ہ محمد، فزیو سمیع اللہ و دیگر آفیشلز سید فخر امیر کاظمی،شاہد آفتاب، محمد کاشف شیخ, عمران خان، ظہیرالدین مگسی، حمزہ بلوچ، زبیر وٹو و دیگر موجود تھے۔کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سریلنکا نے ایران کون 10-2 رنز سے شکست دی۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن سریلنکا سے ہوگا۔نکولمبو میں ٹیم کے ہمراہ موجود صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال و ممبر ایٹ لارج بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے انڈیا کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرکے قوم کو تحفہ دے دیا ہے اور ہم انشائاللہ فائنل میں سری لنکا کو ہرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔فائنل 20 جولائی کو دن ایک بجے ہوگا جبکہ انڈیا اور ایران کل 19 جولائی کو تیسری پوزیشن کے میچ کے لیئے نبرآزما ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں