جشن آزادی فیسٹیول باسکٹ بال نمائشی میچ( کل)راشد آباد ٹنڈو الہیار میں کھلا جائیگا

پیر 19 اگست 2019 18:37

جشن آزادی فیسٹیول باسکٹ بال نمائشی میچ( کل)راشد آباد ٹنڈو الہیار میں کھلا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے "جشن آزادی فیسٹیول باسکٹ بال نمائشی میچ"(کل)مورخہ20اگست2019؁ء بروز منگل شام 5بجے SSTکالج راشد آباد ضلع ٹنڈو الہیار سندھ میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی SSTکلاج راشد آباد ،ٹنڈو الہیار ائر کموڈور نیئر خواجہ ہونگے جبکہ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اورKBBAکے صدر غلام محمد خان خصوصی شرکت کرینگے ،فیسٹیول میچ کے آرگنائزنگ سیکریٹری دیدار علی کھو سو نے بتا یا کہ فیسٹیول میچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جشن آزادی نمائشی میچ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید الیون بمقابلہ ونگ کمانڈر ایم ایم عالم الیون کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ میچ کی ٹرافیز اور تمام انعامات ماہ روز بیوٹی پارلر نے اسپانسر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں