مرینہ اقبال کا قائد اعظم ٹرافی میں بطور کمنٹیٹر ڈبیو

مردوں کے میچز میں بھی کمنٹری کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آتی،مرینہ اقبال

اتوار 15 ستمبر 2019 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) انٹرنیشنل کرکٹر مرینہ اقبال کا قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بطور کمنٹیٹر ڈبیو ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ جاری ہے جس کے کمنٹری پینل میں خاتون کمنٹیٹر مرینہ اقبال بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹر مرینہ اقبال نے دو سال پہلے کمنٹری کا آغاز کیا، وہ پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کمنٹری کر چکی ہیں اب پہلی مرتبہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں کمنٹری کر رہی ہیں۔

مرینہ اقبال کے مطابق انہیں مردوں کے میچز میں بھی کمنٹری کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔مرینہ اقبال کے مطابق انہیں ویمن کمنٹیٹرز میل جونز اور ایشا گوہا کو دیکھ کر کمنٹری کا شوق ہوا، اب ان کا اگلا ہدف انٹرنیشنل میچز میں کمنٹری کرنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں