پی سی بی کے تحت نئے نظام میں ڈومیسٹک کرکٹ اچھی ہورہی ہے، عابد علی

میرا کام پرفارمنس دینا ہے اب اچھا آغاز ملا ہے، کوشش کروں گاکارکردگی برقرار رکھوں،کنڈیشن جیسی بھی ہو ہمیں اچھا کھیلنا ہے، گفتگو

اتوار 15 ستمبر 2019 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کے خلاف ڈبل سنچری جڑنے والے سندھ ٹیم کے عابد علی نے کہا ہے کہ 249 رنز کا بہترین انفرادی اسکور کرنے پر بہت خوش ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ ٹیم پلان پر عمل کیا اور اچھی کارکردگی رہی، سی بی کے تحت نئے نظام میں ڈومیسٹک کرکٹ اچھی ہورہی ہے اور پروفیشنل کھلاڑی میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش میں مصروف عابد علی نے کہا کہ میرا کام پرفارمنس دینا ہے اب اچھا آغاز ملا ہے، کوشش کروں گاکہ کارکردگی برقرار رکھوں،کنڈیشن جیسی بھی ہو ہمیں اچھا کھیلنا ہے،میری خواہش یہی ہے کہ ہر فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں، کھیل کے ساتھ فٹنس پر بھرپور کام کررہا ہوں،سیزن کا آغاز اور نیا سسٹم بنا ہے، امید کرتا ہوں اچھی کرکٹ ہوگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں