چیمپیئنز ٹرافی ٹی 20 لیگ کرکٹ، ریحان انور کی شاندار بولنگ نے شالیمار کلب کو فائنل میں پہنچا دیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:46

چیمپیئنز ٹرافی ٹی 20 لیگ کرکٹ، ریحان انور کی شاندار بولنگ نے شالیمار کلب کو فائنل میں پہنچا دیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) باصلاحیت آفن اسپنر ریحان انور کے طلسماتی اسپیل 14 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی بدولت شالیمار کرکٹ کلب نے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں مضبوط حرف ڈی ایس اے سی سی کو دلچسپ مقابلے میں 3 وکٹوں سے شکست دین کر تیسری آل کراچی چیمپئینز ٹرافین ٹی 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا دیا جہاں اس کا مقابلہ رنگون والا کی ٹیم سے ہوگا۔

(جاری ہے)

شالیمار کلب کے محمد اسد نے 39، حمزہ محسن نے 36 رنز اور کپتان اعجاز 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈی ایس اے کے فہد جبار 68 رنز اور میڈیم پیسر عمران نیازی کی عمدہ بولنگ 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ مہمان خصوصی ممتاز اسپورٹس آرگنائزر عتیق احمد نے فاتح ٹیم کے ریحان انور کو شاندار بولنگ 4 وکٹوں کے حصول پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں