یوم دفاع پاکستان ٹرافی سندھ زرعی یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

ْغلام اللہ نے ارشاد چانڈیو،کاشف علی سموںنے حسیب گدی اورظفر علی نے محمد یامین کو شکست دیدی

اتوار 22 ستمبر 2019 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے زیر اہتمام جاری "یوم دفاع پاکستان ٹرافی سندھ زرعی یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ "میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں غلام اللہ ڈی وی ایم نے مد مقابل ارشاد چانڈیو آئی ٹی کی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دیکر کامیابی کی طرف قدم جاری رکھا دوران کھیل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے غلام اللہ ڈی وی ایم کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں عاقب علی کی شاندار بلے بازی کی بدولت اُن کے 6چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 52رنز انفرادی اسکور کے ساتھ 97رنز کا ٹارگیٹ مخالف ٹیم کو دیا ٹارگیٹ کے حصول میں ارشاد چانڈیو آئی ٹی کی ٹیم مکمل ناکام رہی اور اُن پوری ٹیم صرف 51رنز بناسکی ،کھیلے گئے دوسرے میچ کاشف علی سموں سی پی ڈی نے مد مقابل حسیب گدی ایف ٹی کو مات دیدی ،پہلے کھیلتے ہوئے حسیب گدی ایف ٹی نے مقررہ اوورز میں 81رنز بنائے ایف ٹی کے ماجد علی 25رنز کے ساتھ بیسٹ اسکورر رہے جواب میں کاشف علی سموں سی پی ڈی کی ٹیم نے کپتان کاشف علی سموں کی شاندار بیٹنگ اور انفرادی 32بنانے کے ساتھ مطلوبہ ہدف 15ویں اوورز میں مکمل کرلیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ ظفر علی سی پی ٹی نے مد مقابل محمد یامین آئی ٹیم کی ٹیم کو ناک آئوٹ کردیا ،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ظفر علی سی پی ٹی کی ٹیم نی131رنز کا پہاڑ ہدف مخالف ٹیم کو دیا نعیم نے 5چھکوں کی مددسے 38رنز بناسکے جواب میں مطلوبہ ہدف کے حصول میں یامین آئی ٹیم کی ٹیم فیل ہوگئی اور ان کی پوری ٹیم صرف66رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں