آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ، ڈسٹرکٹ ایسٹ فاتح
پینلٹی شوٹ آئوٹس کی بنیاد پرسنسی خیز مقابلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کو شکست
اتوار 13 اکتوبر 2019 21:45
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کھلاڑیوں نے میچ کے پہلے دو کوآٹرز کے اختتام تک ڈسٹرکٹ ایسٹ پر دبائو بڑھائے رکھا جس کے نتیجے میں کھیل کے 37ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پینلٹی سٹروک حاصل کرنے میں کامیاب رہی جو کہ فہیم خان نے کامیابی سے گول پوسٹ میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے حماد ایاز نے کھیل کے 39ویں منٹ میں گول سکور کرکے اس برتری کو مستحکم بنایا۔ تیسرے کوآٹر میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کھیل کے 44ویں منٹ میں انس صدیقی نے فیلڈ گول کیا جبکہ کھیل کے 46ویں منٹ میں انس صدیقی نے دوبارہ گول کرکے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو ہارا ہوا میچ جیتنے کی امید دلائی اور کھیل مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا۔ پینلٹی شوٹ آئوٹس کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ایسٹ نے کامیابی سے پانچوں گول سکور کئے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے گول سکور کرنے کے دو قیمتی مواقع ضائع کردیئے۔ مہمان خصوصی آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ عدنان رائو کو دیا جبکہ بہترین گول کیپر عون علی اور ٹاپ سکورر عبداللہ بخاری کو بھی ایوارڈ دئیے گئے۔ فائنل میچ کو امپائرز فیصل اسماعیل اور عمران خان نے سپروائز کیا۔ قبل ازیں فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کا سٹیڈیم آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ معزز مہمان کا استقبال کرنے والوں میں لیجنڈ اولمپین حنیف خان، کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد، آرگنائزنگ سیکرٹری و سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، جاوید اقبال سمیت کے ایچ اے عہدیداران شامل تھے۔ معزز مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔ صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ کی جانب سے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کو خصوصی شلیڈ بھی پیش کی گئی۔ آئی جی سندھ سے انعامات حاصل کرنے والوں میں اولمپین حنیف خان، وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی پیٹرن ان چیف کے ایچ اے، سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ سید علی عباس، چیئیرمین سندھ پولیس سپورٹس بورڈ عاصم خان قائمخانی، چیف انجینئر سندھ اسلم مہر، ڈپٹی سیکرٹری سندھ پولیس سپورٹس بورڈ شاہ عدیل سمیت شہرہ آفاق سپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ شامل تھے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو