سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں شرکت کے لئے سندھ کی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیموں کے لئے ٹرائلز کا اعلان کردیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں شرکت کے لئے سندھ کی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیموں کے لئے ٹرائلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مردوں کے ٹرائلز آج16اکتوبرکو کے ایچ اے گرائونڈ ، اولمپئن حنیف خان ،ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں دوپہر تین بجے رکھے گئے ،خواتین کے ٹرائلز کل جمعرات17 اکتوبر کو بیک وقت کراچی اورسکھر میں رکھے گئے ہیں، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سیکریٹری احمد علی راجپوت بطور آبزرور ٹرائلز کی نگرانی کرینگے، جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے صدر اسفندر یار منگی اورلاڑکانہ ڈویژن کے اکبر قائم خانی ٹرائلز میں ایس او اے کے آبزرور کے طور پر ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں بینش محمد علی اور سکھر میں ارم بلوچ ویمن ٹرائلز میں موجود ہونگی۔۔تفصیلات کے مطابق 33ویں قومی گیمز میں شرکت کے لئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی کے ایچ اے گرائونڈ پر ٹرائلز کا انتظام کیا گیا ہے، اولمپئن حنیف خان کی سربراہی میں مینز کی تین رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی، جس کے سربراہ اولمپئن حنیف خان ، کمیٹی ممبران میں اولمپئن کامران اشرف اور ابوذر امرائو شامل ہیں،تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی رپورٹ کی تصدیق کرائیں اور اپنی دو عدد تازہ تصاویر اور قومی شناختی کارڈ یا بے فارم کے ساتھ ڈاکٹر ایس اے ماجد اورعاصم علی عباسی کو رپورٹ کریں ۔

خواتین ہاکی ٹیم کے ٹرائلز جمعرات17 اکتوبر کو بیک وقت کے ایچ اے گرائونڈ کراچی اور آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم سکھر میں تین بجے رکھے گئے ہیں، ویمن ہاکی پلیئرز سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کے صدر اسفندر یار منگی اورلاڑکانہ ڈویژن کے اکبر قائم خانی ٹرائلز میں ایس او اے کے آبزرور کے طور پر ٹرائلز کی نگرانی کریں گے، ان ٹرائلز کے لئے اولمپئن دانش کلیم کی سربراہی میں سلیکشن کیمٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئر نعیم احمد، محمد عارف اور اشرف راجپوت شامل ہیں۔علاوہ ازیں ویمن پلیئر ز کسی بھی قریبی اسٹیشن کراچی اور سکھر میں ٹرائلز میں شریک ہوسکتی ہیں۔ کراچی میں بینش محمد علی اور سکھر میں ارم بلوچ ویمن ٹرائلز میں موجود ہونگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں