قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:27

قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل جمعہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں سدرن پنجاب سیکنڈ الیون اور سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی ٹیم دو میچ جیت کر ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سدرن پنجاب سیکنڈ الیون کی ٹیم اب تک ایک میچ جیت سکی ہے ۔

اسی روز دوسرا میچ خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون اور نادرن سیکنڈ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون اور نادرن سیکنڈ الیون کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ جیت سکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں