جلد ہی ایک میگا خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا، رئیس خان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:25

جلد ہی ایک میگا خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا، رئیس خان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) مارٹا وومین فٹ بال کلب کے بانی و صدر رئیس خان نے نیشنل بینک ہیڈ آف کوالٹی سروسز گروپ شوکت محمود اور ترجمان سید ابن حسن سے ملاقات کی اور ملک میں فٹ بال اور اسپورٹس کی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر رئیس خان نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایف سی خواتین کھلاڑیوں کے فٹ بال سے لگائو اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی طالبات کی غیر فعالی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں 2011 میں بنایا گیا تھا جس کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹس، اسپورٹس ایورنس پروگرام، سیمینارز و دیگر ایکٹیویٹی کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جاتا ہے جس سے نئے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی دریافت اور ان کی گرومنگ میں مدد ملتی ہے۔

، رئیس خان نے کہا کہ خواتین فٹ بال کھلاڑیوں کو تربیت اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور جلد ہی ایک میگا خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

شوکت محمود نے اپنی گفتگو میں کہا کہ خواتین فٹ بال پلیئرز انتہائی با صلاحیت ہیں، اگر انہیں کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے تربیت فراہم کی جائے تو یہ فٹ بال کی فیلڈ میں آگے جاسکتی ہیں۔ این بی پی کے ترجمان سید ابن حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک اسپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں