قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل اور پرسوں آرام کا دن ہے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:10

قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں کل اور پرسوں آرام کا دن ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں (آج) ہفتہ اور (کل) اتوار کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامٹ کا 13 واں میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے 13 ویں میچ میں سندھ سیکنڈ الیون اور سدرن پنجاب سیکنڈ الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ٹورنامنٹ کا 14 اور آخری لیگ میچ 22 اکتوبر کو خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون اور سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں