قومی ٹی 20 کپ میں (آج) دو میچز کھیلے جائینگے

قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں بھی (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 21 اکتوبر 2019 13:50

فیصل آباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میں (آج) منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں (آج )منگل کو کھیلے جانے والے 14 ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سینٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم کرینگے۔

ٹورنامنٹ کے 15 ویں میچ میں بلوچستان اور ناردرن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی بلوچستان کی ٹیم حارث سہیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ناردرن کی قیادت عماد وسیم کرینگے۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں بھی (آج) منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔

نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کا 14 واں میچ( آج )منگل کو خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون اور سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 15 واں اور آخری لیگ میچ بلوچستان سیکنڈ الیون اور ناردرن سیکنڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں