آل تاج اسپورٹس کرکٹ کلب کی ٹیم کی 18نومبر کو آل پاکستان دورے پر روانہ ہوگی

منگل 22 اکتوبر 2019 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) آل تاج اسپورٹس کرکٹ کلب کی ٹیم کی 18نومبر کو آل پاکستان دورے پر روانہ ہوگی۔ التاج اسپورٹس کرکٹ کلب رجسٹرڈ کے سی سی اے زون سیون کی ٹیم 18نومبرسے آل پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

التاج اسپورٹس کے صدر محمود الحسن کے مطابق ٹیم پاکستان کے مختلف دورے کا آغاز لاہور میں نمائشی میچ کھیل کر کرے گی۔ جبکہ اسلام آباد آزاد کشمیر کے شہر باغ،مظفر آباد،ایبٹ آباد ،صوابی ،مردان میں مقامی ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلنے کے بعد اپنے دورے کا اختتام پشاور میں کرے گی۔ دورے کے لئے ٹیم کا اعلان 3نومبر کو کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں