یونیورسل اسکریبل چیمپئن شپ سید عماد علی نے جیت لی

منگل 22 اکتوبر 2019 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ورلڈ یوتھ چیمپیئن سید عماد علی نے یونیورسل ٹرافی اسکریبل ٹورنامنٹ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقد کیے گئے دوروزہ یونیورسل اسکریبل چیمپئن شپ میں سید عماد علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔18 میں سے 14 میچزجیت کرٹائٹل ٹرافی سید عماد علی کے نام رہی۔

(جاری ہے)

عمادویسپا یوتھ کپ میں ٹائٹل کے دفاع کیلئی پرعزم ہیں۔قومی چیمپئن حشام ہادی خان نے دوسری اور علی راشد نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈویژن بی میں اذلان قاضی نے چودہ فتوحات کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کی۔ایونٹ کے اختتام پرملائیشیاء میں ہونیوالے یوتھ اسکریبل ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا، یوتھ اسکریبل ٹورنامنٹ اگلے ماہ ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں