کمشنر کراچی ATFانڈر 14سپر سریز ٹینس چمپئن شپ کے مقابلے کراچی جیم خانہ میں جاری

جمعرات 14 نومبر 2019 20:34

کمشنر کراچی ATFانڈر 14سپر سریز ٹینس چمپئن شپ کے مقابلے کراچی جیم خانہ میں جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) شمسی ٹینس اکیڈمی کے زیر اہتمام پاکستان ٹینس فیدریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی جیم خانہ میں جاری "کمشنر کراچی ATFانڈر 14سپرسریز ٹینس چمپئن شپ "میں جاری مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں کی شاندار پر فارمنس کئی ریکارڈ قائم کردیئے ،پاکستان کی زینب علی ATFایشین انڈر 14ٹینس چمپئن گرلز سنگل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ورشا داس دوسری ،نتالیہ زمان تیسری اور ورشا خان چوتھے نمبر پر رہیں ،جبکہ محمد طلحہ امین ،نادر مرزا ،زین احتشام اور اشعر میر نے بوائز سنگلز کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں