پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بڑی کامیابی قرار دیدیا

ؔہوم کراؤڈ اورہوم کنڈیشنز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ پہنچے گا،اپنے لوگوں کے سامنے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، سری لنکا کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی ، توصیف احمد ، اقبال قاسم ، محمد سمیع

جمعرات 14 نومبر 2019 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کو سابق ٹیسٹ کرکٹراقبال قاسم اورتوصیف احمد نے سیکیورٹی اداروں اورپی سی بی کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔۔سینئیر کرکٹرز کے خیال میں ہوم کراؤڈ اورہوم کنڈیشنز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کہتے ہیں اپنے لوگوں اور ہوم کراؤڈ کے سامنے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ،ون ڈے کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کا انعقاد پاکستان میں ہونے جارہا ہے۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔بنگلور ٹیسٹ کے ہیرو سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کو سییکیورٹی ادارو ور پی سی بی کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کے اس دورے کے بعد اور بھی ٹیمیں پاکستان آئینگیگی، انہوں نے کراچی کی عوام کو ٹیسٹ میچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔

ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کا کہنا ہے کہ اپنے لوگوں کے سامنے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہے۔امید ہے پاک سری لنکا سیریز میں شائقین کرکٹ کو اچھی تفریح کا موقع ملے گا۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،جبکہ?دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں