شاہد آفریدی بھی مصباح الحق کی حمایت میں سامنے آگئے

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کو وقت دینا ہوگا، اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیی:سابق کپتان

منگل 19 نومبر 2019 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا،اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ نیا سیٹ اپ چل رہا ہے، اس کوچلنے دیں، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو وقت دینا ہوگا، ہمیں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے ،قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی لیکن ٹیسٹ سیریزمیں پاکستان ٹیم سے زیادہ امیدیں نہیں ہیں کیوں کہ پاکستانی بالرز کے پاس پیس ہے نہ تجربہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئی بھی مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا تاہم کسی دوسرے شخص کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، مجھے اتنا پتہ ہے کہ شاہدآفریدی ملک سے کتنا مخلص ہے، اور اگر نواز شریف ملک سے باہرجارہے ہیں تو جانے دو، علاج کروانے جارہے ہیں تو واپس آجائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں