وزیراعظم کا وعدہ وفا نہ ہوا، ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور دنیا سے رخصت ہوگئی

ٹ*وزیر اعظم عمرا ن خان نے قومی کھلاڑی کے علاج کروانیکا اعلان کیا تھا / وزیر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دست بردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں، فواد چوہدری [مہک کا علاج 6 سے 7 ماہ جاری رہتا تو شفا ممکن تھی، ہر ماہ 2 کیمویونی ہونی تھی لیکن اب علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں، اہلخانہ کا موقف ۔مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی تھیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں

جمعہ 22 نومبر 2019 20:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) کراچی میں ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور دنیا سے رخصت ہوگئی۔کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور کے علاج کرانے کا اعلان وزیر اعظم عمران نے منصب سنبھالتے دیا۔ کینسر کے عارضے میں مبتلا مہک انور کے والدین کے پاس اپنی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے ختم ہوگئے تھے جبکہ اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 21 اگست کو اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہک کی بیماری کا نوٹس لے لیا ہے،فوا د چوہدری نے ٹویٹر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دست بردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں۔

aفواد چوہدری کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے باوجود کوئی حکومتی مدد مہک کو نہ مل سکی جبکہ مہک کے علاج پر ان کے والدین اپنی تمام جمع پونجی لگا چکے تھے،مہک کے والدین نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے قرض بھی لیا اور اب ان کے کندھوں پر قرض کا بوجھ بھی آچکا ہے جبکہ ان کے پاس علاج کو جاری رکھنے کی سکت نہیں رہی۔

(جاری ہے)

مہک انور کی بہن کا کہنا تھا کہ مہک کا علاج 6 سے 7 ماہ جاری رہتا تو شفا ممکن تھی، ہر ماہ 2 کیمویونی ہونی تھی لیکن اب علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا تھا مہک کے علاج کے لیے حلیم عادل شیخ سمیت کئی رہنما گھر آئے مگر حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی تھیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں