ڈیپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد ،سندھ گورنمنٹ پریس چمپئن بن گئی

بدھ 11 دسمبر 2019 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) بلوچ محمڈن سائوتھ کے زیر اہتمام عیسیٰ لیبارٹریز کے تعاون سے KMCفٹ بال اسٹیڈیم میں "عیسیٰ لیب ڈیپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ "کا شاندار انعقاد ،سندھ گورنمنٹ پریس فٹ بال ٹیم چمپئن بن گئی ۔

(جاری ہے)

سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی چمپئن سندھ گورنمنٹ پریس کی ٹیم کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن کا اعزاز حاصل کرنے پر اسپورٹس حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر بلوچ محمڈن ڈسٹرکٹ سائوتھ ،عیسیٰ لیبارٹریز او ر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری علی رضا کو مبارکباد پیر کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے ایسے ایونٹ کے انعقاد سے شہر امن کا گہوارہ اور کھیلوں میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں