پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت جاری

جمعہ 13 دسمبر 2019 16:14

پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت جمعہ کو جاری رہی اسٹیڈیم کے 14 میں سے 7انکلوژرزکے ٹکٹ دستیاب ہیں، دیگر 7کے ٹکٹس مختلف تعلیمی اداروں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے، اقبال قاسم،نسیم الغنی، وسیم اکرم، قائد، جاوید میانداد، فضل محمود اور عمران خان انکلوڑرز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے تاہم سست روی سے فروخت ہونیوالے ٹکٹ کی قیمت 50روپے رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کوریئر کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مخصوص مراکز پر ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں،آن لائن ٹکٹ زیادہ فروخت ہو رہے ہیں،یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ 19دسمبر سے شروع ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں