پی ایس ایل، وزیراعلیٰ سندھ کی فول پروف سیکورٹی کی ہدایت

منگل 18 فروری 2020 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور پی ایس ایل فائیو میچز کے حوالے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ اور کمشنر کراچی نے وزیراعلیٰ کو سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات ہونے چاہئیں، یہ سندھ کا ایونٹ ہے ہم سب نے مل کر اس کو تاریخی بنانا ہے۔انہوں نے نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلی جائے گی، جس کے تمام 34 میچز ملک کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں