ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی تیاریاں زوروشوروں سے جاری ، نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی

منگل 18 فروری 2020 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی تیاریاں زوروشوروں سے جاری ہیں، اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کراچی میں جاری ریہرسل کا دورہ کیا، اس دوران عمر احمد بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا سیکیورٹی معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کے مینیجر سیکیورٹی نے ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کو سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور میچز کی سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں