پی ایس ایل 5 کے افتتاحی میچ کا ٹاس اور آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے اختتام میں تاخیر کے باعث گراونڈ کو وقت پر کلیئر نہ کروایا جا سکا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 فروری 2020 20:53

پی ایس ایل 5 کے افتتاحی میچ کا ٹاس اور آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 20 فروری 2020ء) پی ایس ایل 5 کے افتتاحی میچ کا ٹاس اور آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے اختتام میں تاخیر کے باعث گراونڈ کو وقت پر کلیئر نہ کروایا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا اختتام ہوگیا ہے۔








تاہم ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جو دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،اس کا آغاز اور ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب کے اختتام میں تاخیر کے باعث ہی ٹاس اور میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ کو بیٹنگ کیلئے سازگار بنایا گیا ہے تاکہ چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو اور شائقین کرکٹ خوب انجوائے کرسکیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے ٹاٹل کا دفاع کرے گی۔ پی ایس ایل 5 کے سلسلے میں آج بروز جمعرات صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔

جبکہ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں