پاکستان سپر لیگ فائیو، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

جمعہ 21 فروری 2020 00:04

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، عبدالناصر، شین واٹسن، جیسن رائے، محمد نواز، بین کٹنگ، محمد اعظم خان، سہیل خان، محمد حسنین اور فواد احمد شامل ہیں جبکہ عارش علی خان بارہویں کھلاڑی ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ میں کپتان شاداب خان، آصف علی، عاکف جاوید، لوک راونچی، رومان رئیس خان، احمد شفیع عبداللہ، حسین طلعت، فہیم اشرف، رضوان حسین، فل سالٹ اور کولن انگرام ،کولن منرو شامل ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں