کیا ویو رچرڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ گئے؟

ویسٹ انڈین لیجنڈ کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھنے لگے

Ahmad Tariq احمد طارق جمعرات 20 فروری 2020 23:56

کیا ویو رچرڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ گئے؟
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2020ء) ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈ نے پی ایس ایل سیزن 5 میں ابھی تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین لیجنڈ کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ شاید ویو رچرڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا کہ ویو رچرڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے یا نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے۔

(جاری ہے)

2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔

لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیگ میں دنیا بھر کر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مخلتف وینیو پر کھیلے جائیںگے، ابتدائی میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئی تھیں۔ لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ امید کی جاری ہے کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بھی مداحوں کو سنسنی سے بھر پور میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں