پی ایس ایل،5بیٹسمینوں میں کامران اکمل جبکہ بولرز میں محمد حسنین سرفہرست

منگل 25 فروری 2020 21:14

پی ایس ایل،5بیٹسمینوں میں کامران اکمل جبکہ بولرز میں محمد حسنین سرفہرست
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 میں کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، بیٹسمینوں میں پشاورزلمی کے کامران اکمل جبکہ بولرز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین ٹاپ پر ہیں۔پی ایس ایل فائیو میں چوکوں اورچھکوں کی برسات ہورہی ہے تو بولرزبھی خوب وکٹیں اڑارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیٹسمینوں میں پشاورزلمی کے کامران اکمل سرفہرست ہیں،2میچزمیں ایک سنچری کی بدولت 144رنز اسکورکرڈالے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈاوڈ مالان کا 3میچزمیں 121رنزکے ساتھ دوسرا نمبرہے، لاہورقلندرزکے محمد حفیظ تیسرے نمبرپر2میچزمیں 112رنزاسکورکئے۔بولرزمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے محمد حسنین سب سے آگے ہیں 3میچزمیں 7شکارکئے۔لاہورقلندرزکے شاہین شاہ آفریدی بھی تیزگیندوں سی5بیٹسمینوں کوپویلین واپس بھیج چکے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسی بھی 3میچز میں 5وکٹیں اکھاڑچکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں