معروف باڈی بلڈر رمضان خان کے والد انتقال کرگئے

منگل 2 جون 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) معروف باڈی بلڈر ،قائداعظم محمدعلی جناح باڈی بلڈنگ فیڈریشن پاکستان کے صدرمحمد رمضان خان اور پاک سرزمین پارٹی کلچرل ونگ کے محمداسلم خان کے والدنصیر خان یوسف زئی انتقال کرگئے،مرحوم کی نمازجنازہ مصطفیٰ مسجد کے بی آر بفرزون میں اداکی گئی جبکہ تدفین نیوکراچی قبرستان میں انجام پائی، جنازہ وتدفین اور فاتحہء سوئم میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما محمد شکیل قاسمی،پاک سرزمین پارٹی کے رہنماسابق ایم پی اے عبداللہ شیخ،حاجی انور، رئیس بھائی،اسلم جاوید، اعظم بھائی،معروف سماجی رہنماحکیم نوشاداحمدعمرانی،چیئرمین قائداعظم محمدعلی جناح باڈی بلڈنگ فیڈریشن پاکستان سیدریحان علی، سیکریٹری سندھ اولمپکس احمدعلی راجپوت، خازن ارشدچودھری،جوائنٹ سیکریٹری نعیم خان آفریدی، سیکریٹری کراچی محمداعجاز، سابقہ سندھ سیکریٹری خورشید حسن خان ،مسٹرسندھ شوکت معین انصاری، چیئرمین کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن عامراللہ،سیکریٹری کراچی QBBFمحمداسلم خان، مسٹرپاکستان قاسم خان، سابقہ سیکریٹری کراچی رئیس خان، صدر کراچی باڈی بلدنگ ایسوسی ایشن محمداقبال بالی، سیکریٹری ایسٹ سید ساجد چشتی، نائب صدر پاکستان فیڈریشن شارق علی، وائس چیئرمین پاکستان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں