فیفا فنڈ سے خواتین فٹبال کو فروغ حاصل ہوگا، رئیس خان

کورونا وائرس کے باعث ویمن فٹبال کھلاڑی شدید متاثر ہوئی ہیں ،صدر مارٹاویمن فٹبال کلب

پیر 6 جولائی 2020 19:28

فیفا فنڈ سے خواتین فٹبال کو فروغ حاصل ہوگا، رئیس خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) مارٹا ویمن فٹبال کلب کے بانی و صدر رئیس خان نے فیفا کی جانب سے فیفا کی ممبران ایسو سی ایشن کیلئے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کیلئے 1ملین ڈالر کورونا ریلیف فنڈ اور پی ایف ایف کیلئے ویمن فٹبال کیلئے 5لاکھ ڈالر ایڈیشنل گرانٹ کا اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ہیں کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

امید ہے فیفا فنڈ سے خواتین فٹبال کو فروغ حاصل ہوگا اور وومن لیگ کی راہ ہموار ہوگی۔ رئیس خان نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث ویمن فٹبال کھلاڑی شدید متاثر ہوئی ہیں ۔ پی ایف ایف ویمن فٹبال کھلاڑٰوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے لائحہ عمل تیار کرے اور کھلاڑیوں کو بلا تفریق امداد فراہم کی جائے ۔ رئیس خان نے مزید کہا کہ ملک میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستان میں ویمن کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف ایف ملک میں خواتین فٹبال کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں