قومی ٹیم میں موقع ملا تو اٹیکنگ کرکٹ ہی کھیلوں گا، شرجیل خان

پیر 21 ستمبر 2020 16:43

قومی ٹیم میں موقع ملا تو اٹیکنگ کرکٹ ہی کھیلوں گا، شرجیل خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں موقع ملا تو پہلے کی طرح اٹیکنگ کرکٹ کھیلوں گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ تین سال کرکٹ سے دور رہا ہوں جو میرے لیے بہت مشکل وقت تھا،تاہم پابندی کے دوران بھی اپنے آپ کو متحرک رکھتا تھا۔شرجیل خان نے کہا کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہدف ضرور ہے لیکن ابھی ٹارگٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اچھی پرفارمنس دے کر پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں گا۔یاد رہے کہ شرجیل خان پر پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ الزام میں 5 سال پابندی لگی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں