وزیراعلیٰ سندھ کی پی ایس ایل فائیو کے باقی 4 میچز منعقد کرانے کی یقین دہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ سے سندھ حکومت بھر پور اور مکمل تعاون کرے گی،مراد علی شاہ

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:54

وزیراعلیٰ سندھ کی پی ایس ایل فائیو کے باقی 4 میچز منعقد کرانے کی یقین دہانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی منتقل ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے باقی 4 میچز کے شایان شان منعقد کرانے کی یقین دہانی کرادی،وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیر اعلیٰ کے ترجمان رشید چنا کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کے موقع پر پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے سندھ حکومت بھر پور اور مکمل تعاون کرے گی، امید ہے کہ ان میچز کے موقع پر کورونا کی ایس او پیز پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کیا جائے گا، سندھ حکومت نے پہلے بھی کراچی میں کرکٹ مقابلوں کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا، ہم آئندہ بھی انٹرنیشنل مقابلوں کی بھر پورانداز میں میزبانی کے لیے تیار ہیں، واضح رہے کہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات پر پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے باقی چار میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے،یہ میچز 14،15 اور 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں