آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل لائن اًپ تیار

تھیبہ ،العثمان ،لودھرہ ،اور الفرید نے سیمی فائنل میں جگہ بنا نے میں کامیاب

پیر 26 اکتوبر 2020 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پنجاب کے شہر عارف والا میں منعقدہ آؒ پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کی لائن اپ تیار ، تھیبہ کلب سندھ ،العثمان کلب لاہور ،لودھرہ کلب اورکاڑہ اور الفرید کلب ساہیوال سیمی فائنل میں جگہ بنا نے میں کامیاب ،پہلے کوارٹر فائنل میں العثمان کلب لاہورنے سروری کلب حیدر آباد سندھ کو 2-0،تھیبہ کلب نے المزمل کلب پنوعاقل کو 2-1،لودھرہ کلب اوکاڑہ نے عباس منڈ کلب چکوال کو2-0اور الفرید کلب ساہیوال نے فرینڈز کلب عارف والا کو 2-0سے شکست دیکر سیمی فائنل میںجگہ بنائی،ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل تھیبہ کلب سندھ اور الفرید کلب ساہیوال جبکہ دوسرا سیمی فائنل العثمان کلب لاہور اور لودھرہ کلب اوکاڑہ کے مابین کھیلا جائیگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں