قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کا دوسرا روز مکمل

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ٹی ایم سی گراونڈ کراچی میں جاری میچ میں فالو آن کا شکار سنٹرل پنجاب نے میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں۔ محمد عمران ڈوگر 74 رنز کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل محمد جنید کی تباہ کن بالنگ کی بدولت بلوچستان کے 408 رنزکے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 57.2 اوورز میں 192 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔

سنٹرل پنجاب کے لییعتیق الرحمن نے سب سے زیادہ 55 رنز اسکور کیے۔ بلوچستان کے محمد جنید نے 47 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کے سی سی اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 220 رنز بنا کر آٹ ہو گئی ،خیبرپختونخواکو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف ملا۔

(جاری ہے)

سدرن پنجاب کے مختار احمد نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 104 رنز بنائے۔

کے پی کے آصف آفریدی نے 86 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔ خیبر پختونخوا کے محمد حارث نے 38 رنز بنائیتھے۔ سدرن پنجاب کے علی عثمان نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کر راہ دکھائی۔ اسٹیٹ بینک کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر ناردرن نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 130 رنز بنا لیے ہیں، اسے سندھ پر مجموعی طور پر 173رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔

ناردرن کے کاشف اقبال 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سندھ کے غلام مدثر، ابرا احمد اور شاہ نواز دھنی نے 2, 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سندھ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 63.1 اوورز میں 195 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔ سندھ کے فہد اقبال 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ناردرن کے عامر جمال، راجہ فرزان اور شاداب مجید نے 3, 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں