رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا

جمعرات 26 نومبر 2020 18:36

رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پہلے یار محمد شہید ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں لانڈھی جیمخانہ گرانڈ پربلال فرینڈز کولٹس نے فضل حسین میموریل کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فضل حسین میموریل نے مقررہ 20 اوورز میں 187 رنز بنائے۔فیضان خان نے 34, محمد شوکت نے 33 اور عبد الکبیر نے 23 رنز بنائے۔

رومان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جوابا بلال فرینڈز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔عارف شاہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز اسکور کئے۔عبدالکبیر نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف فہیم خان نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ٹورنامنٹ کو شاندار طریقے سے آرگنائز کرنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گوہر علی خٹک صدر ڈسٹرکٹ کورنگی،شہزاد عالم ،سعید جبار ،ریاض شاہد ،اصغر علی ،کریم بخش عباسی ،توفیق احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں