قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ،سندھ نے سنٹرل پنجاب کے خلاف 432 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں پر 152 رنز بنالیے
شرجیل خان 89رنز کی اننگز ،سعد علی 24 اور شہزر محمد 26 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے ، اسد شفیق صفرپر پویلین لوٹ گئے
جمعہ دسمبر 22:25

(جاری ہے)
سعد نسیم گزشتہ روز کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آئوٹ ہو گئے انہوں نے 21 رنز بنائے جبکہ علی شان 6 رنز پر آئوٹ ہو ئے ۔
سنٹرل پنجاب کی اننگز کی خاص بات احمد صفی کے ناٹ آئوٹ 83 رنز تھے انہوں نے 60 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے جارحانہ اننگز کھیلی ۔ سندھ کی جانب سے ابرار احمد نے 40 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ شاہنواز دھانی نے تین اور محمد عمر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم میں بلوچستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالئے ہیں ۔ اس طرح خیبر پختونخواہ کی میچ پر گرفت مضبوط ہو چکی ہے اور اسے میچ جیتنے کے لیے 4 وکٹیں درکار ہیں ۔ایاز تصور 17 اور عمید آصف 8 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ علی وقاص نے 44 اور اویس ضیا نے 43 رنز بنائے ہیں ۔ خیبر پختونخواہ کی جانب سے ساجد خان اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل خیبر پختونخواہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 199 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اسے 399 رنز کی برتری حاصل ہو ئی ۔ خیبر پختونخواہ نے 98 رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر تیسرے روز کھیل کی شروعات کی ۔ گزشتہ روز کی50 رنز پر ناٹ آئوٹ بیٹسمین اسرار اللہ کی اننگز کا خاتمہ 86 رنز پر ہوا انہوں نے 144 گیندوں کا سامنا کیا 8 چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ عادل امین 32 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیو الے میچ میں ناردرن کو سدرن پنجاب کے خلاف میچ جیتنے کیلئے 200رنز درکار ہیں، ناردرن کی ٹیم چوتھے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کریگی ۔ میچ کے تیسرے روز سدرن پنجاب کی ٹیم دوسری اننگز میں 295 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ سلمان علی آغا نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہوں نے 121 گیندوں کا سامنا کیا انھوں نے 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ عمران رفیق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ضیا الحق 17 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے ۔ ناردرن کے کپتان نعمان علی ایک بار پھر عمدہ بولنگ کرنے میں کامیاب رہے انہوں نے 107 رنز دے کر 6 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا ۔ انہوں نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ منیر ریاض ، حماد اعظم ، محمد نواز اور ناصر نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
کراچی سے متعلقہ
کراچی خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور کے سرکاری سکولوں میں کرونا وائرس کی سمپلینگ کا آغاز
-
چین نے پاکستان کو ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا
-
عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’’پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ‘‘قراردیدیا
-
صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ نواز شریف ہسپتال ڈاکٹرگلزار کو قبلہ درست کرنے کی آخری وارننگ دے دی
-
خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے اجلاس
-
الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگا‘سعد رفیق
-
فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جا ری ہے ، فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی وضاحت
-
بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو سزائے موت دی جائے گی،ترمیمی بل تیار
-
بھارتی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے کالے قوانین نافذ کر رہی ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ
-
وزیراعظم سے علماء کی ملاقات ، وزیراعظم کی اسرائیل کے حوالے سے پاکستانی دوٹوک موقف اختیار کرنے پر بھرپور تعریف
-
سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے علماء کے تعاون کی ضرورت ہے ، وزیراعظم
-
حکومت کا گیس بحران کے باعث پاورپلانٹ کو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.