ٹپال چائے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ٹی پارٹنر بن گئی

ٹپال ٹی پرائیوٹ لمیٹڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ایک سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے

پیر 18 جنوری 2021 17:06

ٹپال چائے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ٹی پارٹنر بن گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء) ٹپال ٹی پرائیوٹ لمیٹڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ایک سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے مطابق ٹپال چائےکو آئندہ ایک سال میں شیڈول تمام ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا  آفیشل ٹی پارٹنر مقرر کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔ایک سالہ معاہدے پر دستخط کے لیے تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد اور ٹپال ٹی کے چیف سیلز آفیسر انور نبی ڈار نے معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ جنوری 2021 سے جنوری 2022 تک جاری رہے گا۔ اس دوران پاکستان کو جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے۔

(جاری ہے)


بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشلزپی سی بی:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد نے کہا کہ خوشی ہے کہ اس نئے معاہدے سے پی سی بی اور ٹپال ٹی پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان قائم تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹپال ٹی پاکستان میں چائے ایک معروف برانڈ ہے اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان کرکٹ اور ٹپال ٹی کے دمیان تعلقات دیرپا رہیں گے۔
بابرحامد کا کہنا ہے کہ کرکٹ پاکستانی عوام کا ہر دلعزیز کھیل ہےاور اس کی اسپانسرشپ سے کئی معروف برانڈز کو اپنے پراڈکٹ کی تشہیر میں بھی مدد ملتی ہے۔
ثمر حیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹپال ٹی:
ٹپال ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ثمر حیات کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی نمبر ون چائے کی کمپنی کی حیثیت سے پی سی بی کے ساتھ  اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

اس شراکت داری سے نہ صرف ملک میں کرکٹ کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا بلکہ اس سے ہماری مصنوعات کو بھی فائدہ ہوگا۔
ٹپال ٹی پرائیوٹ لمیٹڈ اس سے قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے ساتھ بھی شراکت داری کرچکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں