قائد اعظم انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ میزبان کلب نے جیت لی

احسن زمان اور کنول حسان بہترین تیر انداز قرار،اقبال محمد علی نے انعامات دیے

پیر 18 جنوری 2021 23:38

قائد اعظم انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ میزبان کلب نے جیت لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) قائد اعظم آرچری اکیڈمی کے زیر اہتمام قائد اعظم انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ میزبان کلب نے جیت لی ۔ایونٹ میں 12کلبز سمیت مرد و خواتین امیچرز اور پروفیشنل تیر اندازوں نے شرکت کی تھی۔سندھ اور کراچی آرچری ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی اور پویلین اینڈ کلب کی معاونت سے پویلین اینڈ کلب میں منعقدہ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی تھے ۔

انہوں نے تیر ااندازوں کے زوق و شوق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منتظمین گراس روٹ لیول پر اس کھیل کے فروغ میں محنت کر رہے ہیں ،مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ایونٹ منظم انداز میں منعقد ہوا ۔ میں کامیاب تیر اندازوں اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر میزبان قائد اعظم کلب کے حسان عبداللہ ،سندھ آرچری ایسوسی ایشن اور تمام افراد کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

کھیل کے فروغ کے لیے میرا تعاون اور سپورٹ جاری رہے گی۔ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری منصور شہزاد نے کہا کہ آرچری کا سندھ میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ ہم ایونٹس کا متواتر انعقاد کر رہے ہیں ۔جلد ہی سندھ لیول کا ایونٹ بھی کروائیں گے ۔اس موقع پر ناصر معین عثمانی ،اسرار الحسن عابدی،کرنل عامر شکیل ،مقبول آرائیں،سعید عالم ،عامر کفایت ،سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی اورکھلاڑیوں کی کثیر تعدادبھی موجود تھی ۔

چیمپئن شپ کے پہلے سیشن میں نوعمر تیر اندازوں نے اپنی مہارت دکھائی جبکہ دوسرے سیشن میں سینئرز اور پروفیشنلز نے تیر اندازی کے جوہر دکھائے ۔مردو ں میں احسن زمان اورلیڈیز میں کنول حسان بہترین تیر انداز قرار دیے گئے ۔30میٹرز میں قائد اعظم آرچری کلب نے مردوں اور خواتین کے ایونٹس میں گولڈ میڈل حاصل کر لے میلہ لوٹ لیا ۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے دیگر کلبز میں کوئٹہ پولیس ٹیم ،باکمان آرچری کلب ،پسواآرچری کلب ،برہانی آرچری کلب،ایم ایس بی شبیر آباد آرچری کلب،کے یو آرچری کلب ،چیمپئن آرچری کلب ،ایچ بی ٹی ایس آرچری کلب ،این سی سی آرچری کلب ،ایم ایس بی حیدری آرچری کلب اور یونائیٹڈ آرچری کلب شامل تھے ۔

چیمپئن شپ میں شہر قائد کی200سے زائد تیر اندازوں نے شرکت کی تھی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں