ایاز تصور پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

بلوچستان کے ایاز تصور پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلئیرز اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے

منگل 19 جنوری 2021 17:48

ایاز تصور پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء) بلوچستان کے ایاز تصور پر  پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلئیرز اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ اور بلوچستان کے مابین کھیلے گئے پاکستان کپ کے چھٹے راؤنڈ کے میچ میں پیش آیا۔
ایاز تصور پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

(جاری ہے)

یہ آرٹیکل  میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویہ ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔
یہ واقعہ  بلوچستان کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے 13ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب  ایاز تصور نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ دئیے جانے والے امپائر کے فیصلے پر نامناسب ظاہر کی.
اس رویے پر ایاز تصور کو قصوار قرار دیا گیا جس پر  انھوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا۔ ایاز تصور پر  چارجز آن فیلڈ امپائرز ناصر حسین سینئر اور ضمیر حیدر نے عائد کیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں