پاکستان کپ کے ساتویں رانڈ میں سدرن پنجاب، سندھ اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچزجیت لیے
بدھ 20 جنوری 2021 22:06
(جاری ہے)
اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر بلوچستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو عمر خان نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
بلوچستان کی پوری ٹیم 38.2 اوورز میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بسم اللہ خان 38 اور ایاز تصور 36 رنز بناکر آٹ ہوئے۔اسپنر عمر خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے دانش عزیز اور حسان کی شاندار کارکردگی کی بدولت خیبرپختونخوا کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ نے 276 رنز کا مطلوبہ ہدف 10 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ دانش عزیز نے 102 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسان خان 51 رنز بناکر آٹ ہوئے، دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 148 رنز کی شراکت قائم کی، جس نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل سعد علی ایک رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے، وہ 49 رنز بناکر آٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا کے آصف آفریدی نے 3 جبکہ ارشد اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سندھ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے پی نے 49.2 اوورز میں 275 رنز بنائے۔ دسویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے محمد وسیم جونیئر 54 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ افتخار احمد نے 39 اور فخر زمان نے 33 رنز بنائے۔سند ھ کے کپتان انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حسان خان نے میچ میں 2 رن آٹ اور کیچ پکڑنے کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر دانش عزیز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لیگ اسپنر عثمان قادر کی عمدہ بالنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 44 رنز سے ہرادیا۔331 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر لیگ اسپنر عثمان قادر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آصف علی 88، حماد اعظم 46 اور روحیل نذیر 45 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ناردرن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ کپتان سعد نسیم نے 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اوپنر رضوان حسین اور طیب طاہر نے 135 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔ رضوان حسین 13 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنا کر آٹ ہوئے، طیب طاہر نے 53 رنز بنائے۔ رضا علی ڈار نے 64 رنز اسکور کیے۔ ناردرن کے فیضان ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ساتویں رانڈ کے اختتام پر سندھ کی ٹیم دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے، خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد آٹھ، آٹھ ہے۔سدرن پنجاب اور ناردرن چھ، چھ جبکہ بلوچستان کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی،ڈاؤ یونیورسٹی نے اینٹی ریبیز ویکسین ڈائو ریب تیار کرلی
چیئرمین لیاقت آبا ٹائون فراز حسیب سے یوسی نمبر۔ 4ابن سینا کی محلہ کمیٹی کی ملاقات ،صفائی ستھرائی اور ..
گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان گرفتار، 780کلو چھالیہ ، 16کلو تیار گٹکاماوا برآمد
کراچی انتظامیہ نے 164گراں فروشوں پر 15لاکھ 91ہزار روپے سے زائدکے جرمانے عائدکئے
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پی ایس ایل سیزن نائن،کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا
خوشی ہے کہ پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا، عماد وسیم
سوشل میڈیا پر شہیدوں کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، رائے سلطا ن احمد بھٹی
کراچی : سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسداد عطائیت کی چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی ،7کلینکس کو سیل کردیا
آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے قائم کی منظوری ،کلاسز کا آغاز عیدالفطر کے بعد ہو گا
تھانہ مومن آباد پولیس نے جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا
کسی بھی ایس ایچ او کے علاقے میں آرگنائزر کرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،ایس ایس پی ویسٹ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد