کراچی، زون سات کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایم ایم بیگ کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا اعلان

جمعرات 21 جنوری 2021 17:46

کراچی، زون سات کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایم ایم بیگ کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ناظم آباد جیمخانہ بلیوز کے زیر اہتمام ایم ایم بیگ کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے کے سی سی اے زون سات کے سابق سیکریٹری اور ایم ایم بیگ کرکٹ اکیڈمی کے سرپرست اعلی مظہر اعوان کا کہنا تھا کہ ایم ایم بیگ کی زون سات کی کرکٹ کے حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں ان کی خدمات کی خدمات کے اعتراف میں مذکورہ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں زون سات کے تمام کلبز کے نوجوان کھلاڑی اور زون سات کی حدود میں رہائش پذیر کھلاڑی ٹرائل میں شرکت کے اہل ہونگے مظہر اعوان کے مطابق اکیڈمی کے قیام کے لئے ٹرائلز ہفتہ 23 جنوری 2021 کو دوپہر 12 بجے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر منعقد ہونگے ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ تعلیمی اسناد اور ب فارم کے ہمراہ وقت مقررہ پر سلیکٹر ظفر احمد ، فرید الدین اور فرحان اقبال کو رپورٹ کریں ٹرائل کے کوآرڈینیٹر ریحان فاروقی ہونگے ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے تحت انڈر 13 ، انڈر 16 اور انڈر 19 کے لئے 20 ، 20 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ٹرائلز میں 10 سال سے 19 سال تک کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اکیڈمی کی کوئی فیس نہیں ہوگی جبکہ منتخب شدہ کھلاڑیوں کو اکیڈمی کی شرٹس اور پریکٹس کی مکمل سہولیات فراہم کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں