پاکستان کپ کے آٹھویں رائونڈ میں سندھ، سدرن پنجاب اور بلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 13 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 22 جنوری 2021 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ 278 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 264 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسپنر دانش عزیز نے 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن کے حماد اعظم 70 اور حیدر علی 55 رنز بناکر آٹ ہوئے۔

اوپنر ذیشان ملک نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ناردرن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ نے اوپنر خرم منظور کی 138 گیندوں پر 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 122 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔دائیں ہاتھ کے اوپنر کی یہ لسٹ اے کرکٹ میں چھبیسویں سنچری ہے۔ انہوں نے پاکستان میں لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والا سعید انور کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔ اختتامی اوورز میں کپتان انور علی نے 39 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ناردرن کے فاسٹ بالر موسی خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔خرم منظور کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں