اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے حارث سہیل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سنٹرل پنجاب کو چھ وکٹوں سے ہرادیا

جمعہ 22 جنوری 2021 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے حارث سہیل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سنٹرل پنجاب کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔بلوچستان نے 297 رنز کا ہدف محض 2 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے 99 گیندوں پر 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکیشامل تھے۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان نے 60 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے محمد علی، عثمان قادر اور رضا علی ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے مقررہ پچاس اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے تھے۔ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آنے والے قاسم اکرم نے 81 گیندوں پر 14 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ ظفر گوہر 48 اور طیب طاہر 42 رنز بناکرآٹ ہوئے تھے۔بلوچستان کے جلات خان نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔حارث سہیل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں