یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے کے پی کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

جمعہ 22 جنوری 2021 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے کے پی کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 245 رنز کا مطلوبہ ہدف دس گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان شان مسعود 91 (نو چوکی) اور خوشدل شاہ 71 رنز (چھ چوکے اور دو چھکی) بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ خیبر پختونخوا کے خالد عثمان، آصف آفریدی، افتخار احمد اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کے پی کی پوری ٹیم 45.5 اوورز میں 244 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ فاسٹ بالر محمد عباس نے چالیس رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ خالد عثمان نے 56 جبکہ محمد حارث نے 54 رنز بنائے۔ شان مسعود اور محمد عباس کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آٹھویں رائونڈ کے اختتام پر سندھ کی ٹیم پہلی(12 پوائنٹس)، سدرن پنجاب، خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں آٹھ آٹھ پوائنٹس کیساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود جبکہ ناردرن اور بلوچستان کی ٹیمیں (چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ) پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں