آل کراچی ونٹرووشو کنگفو چمپئن شپ ،ڈسٹرکٹ ویسٹ نے جیت لی

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) آل کراچی ونٹرووشو کنگفو چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا ،چمپئن شپ کا افتتاح چیئرمین گولد میڈلسٹ گورئمنٹ آف سندھ سعید عالم نے کیا۔اختتامی تقریب میں حاجی فرید جان مہمان خصوصی تھے۔سندھ ووشوکنگفو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بلدیہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منعقد ہو نے والی چمپئن شپ میں کراچی کی سات ڈسٹرکٹوں کے 107کھلاڑیوں نے گیارہ ویٹ کیٹگری میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی ونٹرووشو کنگفو چمپئن شپ میںڈسٹرکٹ ویسٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی کو اپنے نام کیا۔ دوسری پوزیشن ڈسٹرکٹ ایسٹ اور تیسری پوزیشن ڈسٹرکٹ کورنگی نے حاصل کی۔آخر میں مہمان خصوصی حاجی فرید جان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔71کلوگرام ویٹ کیٹگری میں طارق نے سینئر کلاس میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ 60کلوگرام ویٹ کیٹگری میں رائو ارسلان نے جونیئر کلاس میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔ کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور مہمانوں میں سوونیئر بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں