پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا ،سیکیورٹی انتظامات مکمل

سیکیورٹی انتظامات کو بہتربنانے کیلئے اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں ماہر نشانہ باز کوتعینات کیا گیا ہے جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے،ڈی آئی جی سیکیورٹی

پیر 25 جنوری 2021 15:51

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا ،سیکیورٹی انتظامات مکمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) کراچی پولیس نے جنوبی افریقی کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کل منگل سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ، روٹ، پریکٹس گرائونڈز،ہوٹلز اور دیگر مقاما ت پرکراچی پولیس کے 5000 اہلکار بشمول ایس ایس یو کے 1050کمانڈوز اور سیکیورٹی ڈویژن کی1500اہلکارٹریفک پولیس، ریپڈرسپانس فورس،اسپیشل برانچ اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان صورتحال کی نگرانی کرنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود ہو گی۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمدنے بتایاکہ سیکیورٹی انتظامات کو بہتربنانے کیلئے اسٹیڈیم اورروٹس کے ملحقہ علاقوں میں ماہر نشانہ باز کوتعینات کیا گیا ، فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ اعلی تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس کمانڈوزپر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (S.W.A.T)ٹیم اسٹیڈیم کے اندراورباہر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات کی جائے گی۔عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے لیے فقط مرکزی شاہراہ کو میچ ٹائمنگ کے دوران بند کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں